پنجاب کی باشعور عوام بلاول کو آتے ہی آئینہ دکھا چکی ہے، فیاض الحسن

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب کی باشعور عوام بلاول بھٹو زرداری کو آتے ہی آئینہ دکھا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری کی سردار عثمان بزدار پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے، سردار عثمان بزدار تین سال میں سندھ کے سابقہ وزیر اور موجودہ وزیرِ اعلیٰ سے آگے نکل گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج بزدار کا پنجاب ہر شعبے میں سندھ سے کئی گنا آگے ہے، بلاول زرداری بچہ ہے، من کا کچا ہے اور بچپن سے کرپشن اور منی لانڈرنگ میں پکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے زیرِ تربیت بلاول زرداری نے چھوٹی عمر میں بڑی کرپشن کرنا سیکھی، پنجاب کی باشعور عوام بلاول زرداری کو آتے ہی آئینہ دکھا چکی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور بلاول کی پنجاب میں مقبولیت کا اندازہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے لگایا جا سکتا ہے، کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار شاذ و نادر ہی نظر آ رہے ہیں، پنجاب فتح کرنا تو درکنار، پیپلز پارٹی پنجاب کی سیاست میں داخل بھی نہیں ہو سکتی۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنی لازوال پرفارمنس سے عوام کے دل جیتے ہیں، بلاول زرداری اپنی بے مثال کرپشن سے عثمان بزدار کی جگہ لینے کا خیال دل سے نکال دیں۔

The post پنجاب کی باشعور عوام بلاول کو آتے ہی آئینہ دکھا چکی ہے، فیاض الحسن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email