حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ حریم شاہ ایک کمرے میں موجود ہیں۔

اس ویڈیو میں حریم شاہ بالی ووڈ کے مشہور گانے پر ڈانس کر رہی ہیں اور ساتھ میں گنگنا بھی رہی ہیں۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بالی ووڈ کا گانا محنت برسا دینا تو ساون آیا ہے چل رہا ہے۔

اس سے قبل حریم شاہ کی ہوٹل کے کمرے میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں اداکارہ حریم شاہ ترکی میں موجود تھیں  اور پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کے گانے پر ویڈیو بنا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ترکی کے تاریخی و سیاحتی مقامات کی سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کر رہی تھیں اور مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ بھی کر رہی تھیں۔

The post حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email