وزیر بحری امور کا کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی بحری امور محمود مولوی، سیکرٹری بحری امور رضوان احمد اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ نادر وڑائچ سمیت دیگر ہمراہ  وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کے ہمراہ تھے۔

علی حیدر زیدی نے دورے میں کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ سے ملاقات کی، وفاقی وزیر کو کے پی ٹی کی ٹیموں کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے تربیت کی جدید سہولیات فراہم کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو عالمی معیار تربیت دینے کی ہدایت کی، وزیربحری امور کی جانب سے کرکٹ، اسکواش، باسکٹ بال، فٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کی ٹیموں، کوچز اور انتظامیہ کیلئے اہداف کا تعین کیا گیا۔

 وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے ہر دوسرے ماہ ذاتی طور پر ان ٹیموں کی کارکردگی کے تجزیے کا بھی اعلان کیا۔

The post وزیر بحری امور کا کراچی پورٹ ٹرسٹ اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email