سوات میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 180 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات میں زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

واضح رہے کہ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے ، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں اور زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔

 زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

خیال رہے زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صرف بالائی سندھ اور وسطی پنجاب کے علاقے فالٹ لائن پر نہیں، اسی لئے یہ علاقے زلزے کے خطرے سے محفوظ تصور کئے جا سکتے ہیں۔

کراچی سمیت سندھ کے بعض ساحلی علاقے خطرناک فالٹ لائن زون کی پٹی پر ہیں۔ یہ ساحلی علاقہ 3 پلیٹس کے جنکشن پر واقع ہے جس سے زلزلے اور سونامی کا خطرہ موجود ہے۔

زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

The post سوات میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email