کل ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات مکمل

کل ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ، ریٹرننگ افسران اور صوبائی الیکشن کمشنرز نے رپورٹس الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہیں۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومتوں کو انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال ٹھیک رکھنے کیلئے پولیس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کر دی گئی ہے ، پولنگ اسٹیشنز کی حدود کے باہر رینجرز اور ایف سی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ پولنگ کے اختتام پر پریذائیڈنگ آفیسرز ووٹوں کی گنتی کے فوری بعد نتائج کا اعلان کریں گے ، ریٹرننگ آفیسرز وارڈز میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر غیر حتمی نتائج جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ ایجنٹس کو پریذائیڈنگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز سے نتائج کی کاپی حاصل کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

The post کل ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات مکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email