اداکارہ عائزہ خان اپنے پسندیدہ شہر واپس چلی گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان اپنے پسندیدہ شہر استنبول چلی گئیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے دوست ملک تُرکی کے شہر استنبول کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں واپس اپنے پسندیدہ شہر آگئی۔

اُن کی یہ انسٹاگرام اسٹوری دیکھنے کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ استنبول اُن کا سب سے پسندیدہ شہر ہے جہاں وہ رہنا پسند کرتی ہیں۔

عائزہ خان نے یہ نہیں بتایا کہ استنبول چھٹیاں گُزارنے کے لئے گئی ہیں یا پھر کسی پراجیکٹ کے لئے گئی ہیں۔

خیال رہے کہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر فالوورز  9 اعشاریہ 9 ملین یعنی 90 لاکھ سے زائد ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔

The post اداکارہ عائزہ خان اپنے پسندیدہ شہر واپس چلی گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email