جونی لیور کا عمر شریف کیلئے محبت بھرا پیغام جاری

نامور کامیڈین جونی لیور نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کامیڈین عمر شریف کی صحت کے لئے دعا کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

جونی لیور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم سب کے عزیز فنکار عمر شریف صاحب جنہوں نے پوری دنیا کو ہنسایا ہے، اُن کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہے سن کر بے حد دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب دعا کر رہے ہیں، آپ سب بھی عمر شریف کے لئے دعا کریں تاکہ وہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں ۔

واضح رہے کہ عمر شریف کی ناسازطبیعت پر بالی ووڈ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، جونی لیور کی جانب سے عمر شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

The post جونی لیور کا عمر شریف کیلئے محبت بھرا پیغام جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email