اولمپئین طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کے ساتھ فراڈ ہو گیا

اولمپئین طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کےساتھ فراڈ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کاہ پیما شہروز کاشف کے والد کاشف سلیمان نے بول نیوز کو فراڈ کی تصدیق کر دی ہے۔

کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کاشف سلیمان کا کہنا ہے کہ کار گفٹ کرنے کے بہانے دو لاکھ پچاسی ہزار روپے جمع کرانے کا کہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  ایک وفاقی وزیر کا پرسنل اسٹاف بن کر کال کی گئی تھی، ایف آئی اے میں درخواست دے رہا ہوں۔

دوسری جانب اسی نوعیت کا فراڈ اولمپئین طلحہ طالب کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

طلحہ طالب سے بھی کار گفٹ کے بہانے تین لاکھ پچیس ہزار پانچ سو روپے دئیے  گئے ہیں۔

اولمپئین طلحہ طالب کے والد کا کہنا ہے کہ موبائل ٹرانسفر کے زریعے 35 ہزار  روپےجمع کروائے ہیں۔

اولمپئین طلحہ طالب کے والد نے درخواست وزیر اعظم سیٹیزن پورٹل پر دی ہے۔

The post اولمپئین طلحہ طالب اور کوہ پیما شہروز کاشف کے ساتھ فراڈ ہو گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email