گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید925 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید925 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں16775مونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں17اموات رپورٹ ہوئیں ، اموات کی مجموعی تعداد7133ہوچکی ہے ، آج مزید627مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد387625ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک5736248نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک443963 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔

سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت49205مریض زیر علاج ہیں ، 48425 گھروں میں،40آئسولیشن سینٹرز میں اور740مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، 657 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 53 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 925 نئے کیسز میں سے 314 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 131،ضلع جنوبی 76،  ملیر 42، ضلع وسطی 36، ضلع غربی 15اورکورنگی 14نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 131، شہید بینظیرآباد 47، سانگھڑ 40، تھرپارکر 39، بدین 37، ٹھٹہ 34، سجاول 30، ٹنڈو الہیار 28، مٹیاری 26، دادو24، شکارپور 16، نوشہروفیروز 14، سکھر 14، گھوٹکی 13، میرپورخاص 13، خیرپور 12، عمرکوٹ 12 ،لاڑکانہ 11، جامشورو 8، ٹنڈو محمد خان 8، جیکب آباد 6اور کشمور میں 6 کورونا کیسز ہیں۔

The post گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید925 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email