پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تماشائیوں کے لئے ویکسینیشن کارڈ لازم قرار

پاک نیوزی لیند سیریز میں تماشائیوں کے لئے ویکسینیشن کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صرف ویکسینیشن کروانے والے افراد کو ٹکٹ خریدنے کی اجازت ہوگی، ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا  جبکہ اصلی شناختی کارڈ بھی اپنے ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ  17 سے 18 سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا لازمی ہوگا ۔

پی سی بی کا مزی کہنا ہے کہ ٹکٹس  ٹرانسفر نہیں کی جاسکتی بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا  مزید یہ کہ کمپلینٹری یا ہسپٹالٹی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لازمی ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 17،18 اور19 ستمبر کوراولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا ئیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 25،26 اور 29 ستمبر کو   قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

The post پاک نیوزی لینڈ سیریز میں تماشائیوں کے لئے ویکسینیشن کارڈ لازم قرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email