حمزہ علی عباسی کی بیٹے  کے ہمراہ خوبصورت تصویر وائرل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی کی بیٹے مصطفیٰ کے ہمراہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہوگئی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکار کے ہمراہ اُن کا بیٹا مصطفیٰ بھی موجود ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں حمزہ علی عباسی اور اُن کے بیٹے مصطفیٰ نے سیاہ رنگ کا ایک جیسا لباس پہنا ہوا ہوا۔

تصویر میں حمزہ علی عباسی نے بیٹے مصطفیٰ کو سینے سے لگایا ہوا ہے۔

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کی نعمت۔

اداکار اور اُن کے بیٹے کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

The post حمزہ علی عباسی کی بیٹے  کے ہمراہ خوبصورت تصویر وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email