عمران اشرف کے گھر خوشیوں کا سماں؛ ہر طرف سے مبارکبادیں آنے لگیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے منجھے ہوئے اداکار و ڈرامہ نگار عمران اشرف آج اپنی 32ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

عمران اشرف نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصوت، دل کو چھو لینے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ لیٹے ہوئے ہیں اور اُن کا ننھا سا بیٹا  اُن کے اوپر بیٹھا ہوا ہے اور اپنے بابا کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Imran Ashraf (@imranashrafawan)

اس ویڈیو میں سنائی دینے والی عمران اشرف کے بیٹے کی ننھی سی آواز اور ٹوٹے پھوٹے لفظوں سے مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

عمران اشرف نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے بیٹے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرا روہم ۔

دوسری جانب عمران اشرف کو اُن کے پرستاروں سمیت شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ عمران اشرف نے کئی ہٹ ڈراموں میں جاندار اداکاری کے سبب پاکستانی شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔

The post عمران اشرف کے گھر خوشیوں کا سماں؛ ہر طرف سے مبارکبادیں آنے لگیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email