یاسر حسین کی احسن محسن اکرام سے انوکھی گزارش؟

معروف اداکارہ منال خان کی رُخصتی پر اداکار یاسر حسین نے احسن محسن اکرام سے گزارش کی کہ منال کا خیال رکھنا۔

سوشل میڈیا سائٹس پر جہاں اس وقت منال خان کی شادی کی تصویروں اور ویڈیوز نے دھوم مچائی ہوئی ہے وہیں معروف اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کی بھی منال کی شادی میں شرکت کی تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو گئی ہیں۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین منال خان کی رُخصتی پر موجود ہیں۔

اس دوران احسن محسن اکرام دُلہن کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ منال خان رشتہ داروں سے ملنے میں مصروف ہیں۔

یاسر حسین اس وقت احسن محسن سے گزارش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ احسن، خیال رکھنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

یاسر حسین کی اس گزارش کا جواب دیتے احسن محسن مسکراتے ہوئے کہتے ہیں کہ بالکل رکھوں گا۔

واضح رہے پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان گزشتہ شب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں، گزشتہ رات اُن کی شادی میں ساتھی فنکاروں نے بھی بھرپور شرکت کی جن میں صبور علی، علی انصاری، فہد شیخ، کنزہ ہاشمی، ندا یاسر، اقراء عزیز اور یاسر حسین سر فہرست ہیں۔

The post یاسر حسین کی احسن محسن اکرام سے انوکھی گزارش؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email