پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کا جامع پلان تیار کر لیا گیا

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی 4 زون میں تقسیم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اسلام آباد پولیس کے جوان پہلے زون پر موجود ہوں گے، مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کا سیکیورٹی عملہ دوسرے نمبر پر موجود رہے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشترکہ اجلاس کے دوران تیسرے نمبر پر اسپیشل برانچ کا عملہ ڈیوٹی پر مامور ہوگا، مشترکہ اجلاس کے دوران رینجرز کے جوان چوتھے زون پر سیکیورٹی کیلئے تعینات ہوں گے۔

اس کے علاوہ سیکیورٹی اہلکار پارلیمنٹ کے اطراف، پارلیمنٹ کی بلڈنگ اور پارلیمنٹ کی چھت پر مامور ہوگی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے وقت ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

The post پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کیلئے سیکیورٹی کا جامع پلان تیار کر لیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email