الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات حکومت دیگی ، کامران بنگش

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات حکومت دیگی۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا جارہا ہے اس کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں جب بھی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہوتا ہے تو کچھ لوگ اس کے مخالف جاتے ہیں ،  الیکٹرانک مشین کی بات آئی تو اپوزیشن اس کے مخالف ہوگئی ،  جماعتیں صاف انتخابات نہیں چاہتیں ، 70 سال سے الیکشن پر اعتراضات ہوتے آئے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ 2013 الیکشن کے بعد عمران خان نے 4 حلقے کھولنے کی بات کی تھی ، الیکشن پر اعتراضات کو ختم کرنے کے لیے الیکٹرانک مشین کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

کامران بنگش نے کہا کہ چوہدری نثار نے کہا تھا کہ ہر حلقے میں 80 ہزار ووٹ تصدیق نہیں ہوتے ، ہم کہتے ہیں کہ آئیں ایک دفعہ یہ سسٹم بھی دیکھ لیں ، ہم 2023 الیکشن میں  ای وی ایم کا لازمی استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 الیکشن بھی تحریک انصاف جیتے گی ، مافیاں کو اس سسٹم سے تکلیف ہورہی ہے ، ہم اداروں کا ٹکراؤں نہیں چاہتے ، سسٹم میں بہتری کے لیے کوئی تجاویز دینا چاہتے ہیں تو آئیں ہم تیار ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ کسی کالج کی نجکاری نہیں کی جارہی ، جہانزیب کالج کی بی او جی بنی ہے لیکن اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوگیا  ہے۔

The post الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے جوابات حکومت دیگی ، کامران بنگش appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email