آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کے وفد کی حماد اظہر سے ملاقات

 آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کے وفد کی وزیرتوانائی حماد اظہر سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلاتر کے مطابق وفد کی قیادت جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے کی ہے۔

خورشید احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلی میں اسٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور ملازمین کی پینشن اور ایڈ ہاک ریلیف الاﺅنس میں 10 فیصد اضافے کے فیصلے عمل درآمد کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 6 برسوں کے دوران المناک حادثات میں متعدد ملازمین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور بجلی کمپنیوں میں نجکاری کا تجربہ بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ  حکومت محکمہ بجلی کی مجوزہ نجکاری کا فیصلہ یونین کے مشورہ کے بغیر نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی چوری روکنے اور صارفین کے لیے بہتر خدمات کے معیار کو بلند کریں۔

The post آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کے وفد کی حماد اظہر سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email