پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 36ویں چئیرمین کے انتخاب کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس 13 ستمبر بروز پیر کی صبح 11 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے الیکشن کمشنر جناب جسٹس ریٹائرڈشیخ عظمت سعید خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اس کے علاوہ گورننگ بورڈ کے دیگر ممبران عاصم واجد جواد، عالیہ ظفر، اسد علی خان، عارف سعید، جاوید قریشی، رمیز راجہ اور وسیم خان اس خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ اجلاس کے بعد پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین دوپہر 2:15 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں واقع باب وولمر انڈور اسکول میں پریس کانفرنس کریں گے جو پی سی بی کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے براہ راست نشر کی جائے گی۔

اس کے علاوہ تمام افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر پی سی بی کے کوویڈ 19 پروٹو کولز کے تحت صرف رپورٹر کو کانفرنس میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ ان افراد کو اپنا کویڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل پی سی بی تمام ٹی وی چینلز کو لائیو فیڈ کا لنک فراہم کرے گا۔

The post پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email