نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فل پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کرکٹ  ٹیم کا دورہ پاکستان کے دوران فل پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ  ٹیم کے دورہ پاکستان میں راولپنڈی، لاہور اور اسلام آباد میں پاک فوج  ٹیم سکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب، چیف کمشنر اسلام باد کی درخواست پر پاک فوج کو تعینات ہونے کی منظوری دی گئی ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ راولپنڈی میں آج سے 22 ستمبر تک سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع ہوگا۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں 22 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کا سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی آرمی  ایک انفنٹری کمپنی تعینات کرنے کی منظوری دی گی اس کے علاوہ ایک کمپنی لائٹ کمانڈو بٹالین بھی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ  ٹیم کی ایمرجنسی اور فضائی نگرانی کیلئے  دو ہیلی کاپٹر بھی سیکیورٹی پر معمور ہوں گے اس کے علاوہ ایک ایس ایس جی  پلاٹون  کی بھی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے  مزید بتایا ہے کہ اسلام آباد میں روٹ وینیو اور موٹر کیڈ پر پاک فوج کی معاونت حاصل ہو گی اس کے علاوہ اسلام آباد میں بھی فضائی نگرانی کیلیے دو ہیلی کاپٹر معمور ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے پاکستان کی سیکیورٹی پر پاک فوج کی تعیناتی کی  منظوری وفاقی کابینہ سے لی گئی ہے۔

The post نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران فل پروف سیکیورٹی دینے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email