ہفتے کی چھٹی سے تاجربرادری کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، مجاہد مقصود بٹ

مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت ہفتے کی چھٹی ختم کرے ہفتے کی چھٹی سے تاجربرادری کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدرانجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ کی زیر صدارت لاہور چیمبرمیں “سٹی ڈسٹرکٹ لائزن کمیٹی” کا اہم اجلاس ہوا جہاں، انہوں نے حکومت سے ہفتے کی چھٹی ختم اور مارکیٹوں کے اوقات رات 10 بجے تک بڑھنے کا مطالبہ کیا۔

مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ اس موقع پر مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ حکومت ہفتے کی چھٹی ختم کرے ہفتے کی چھٹی سے تاجربرادری کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،مارکیٹوں کے اوقات کو بھی 10 بجے تک کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لاہور چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں سنیرنائب صدر ناصرحمید خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ،کورونا لاک ڈاؤن، لیسکو،بڑھتے ٹیکسز کے حوالے سے درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے مارکیٹوں میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری نے تشویش  کا اظہار کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے اختتام پر قائداعظم کی برسی کے موقعہ پرصدرانجمن تاجران مجاہد مقصود بٹ نے بلند درجات کیلئے دُعا بھی کروائی گئ۔

The post ہفتے کی چھٹی سے تاجربرادری کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، مجاہد مقصود بٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email