تحریک انصاف حکومت انتخابات کی شفافیت پریقین رکھتی ہے ، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت انتخابات کی شفافیت پریقین رکھتی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب ایسی باتیں کرتی ہیں جیسےوہ الیکشن کمیشن کوسمجھتی ہیں ، 2017 میں جس مشین کی بات کی گئی وہ موجودہ مشین سے مختلف تھی۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین کی خرابی دورکرنےکی بات کریں پورانظام کیسےمستردکرسکتےہیں ، شہبازشریف پارٹی صدرہیں ، مریم اورنگزیب انکےبیان کوذاتی رائےکہہ دیتی ہیں ، اپوزیشن والوں نے ساری زندگی الیکشن چوری کیے ، اسی الیکشن کمیشن کےسامنےن لیگ نےسب سےپہلے احتجاج کیاتھا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ بات یہ ہےکہ آپکا ایک بیانیہ نہیں ہے ، وزیراعظم کوپتاہے کہ شہباز اور نوازشریف ایک سکےکے دو پہلو ہیں ، ہمیں پتا ہے آپ اندر سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ، الیکشن ای وی ایم سے ہی ہونگے ، ہم نے ووٹ لے کرفیصلہ کیا کہ اصلاحات لائیں گے۔

شہباز گل نے کہا کہ ای وی ایم پراپوزیشن کا پروپیگنڈا سمجھ نہیں آرہا ، ہم نےگزشتہ الیکشن میں 4 حلقوں کےانتخابی نتائج پراعتراضات کیے ، پی ٹی آئی نےالیکشن سےپہلےانتخابی اصلاحات کاوعدہ کیاتھا ، اپوزیشن شفاف الیکشن سے کیوں گھبراتی ہے؟

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کرےگا ، فری ،فیئراورٹرانسپیرنٹ الیکشن ہمارےمنشورکاحصہ ہے ، آزادانہ اور شفاف انتخابات پی ٹی آئی کے منشور کا حصہ ہے ، سب کوپتاہےپاکستان میں الیکشن کیسے ہوتےہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ ہربارہارنے والی پارٹی دھاندلی کاالزام لگاتی ہے ، ای وی ایم سےمتعلق اپوزیشن پروپیگنڈاکررہی ہے ، تحریک انصاف حکومت انتخابات کی شفافیت پریقین رکھتی ہے۔

 

The post تحریک انصاف حکومت انتخابات کی شفافیت پریقین رکھتی ہے ، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email