عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ کشمیر کی صدارت کیلئےمجھےموزوں سمجھا ، تنویر الیاس خان

سینئروزیرحکومت و صدرپاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی صدارت کیلئےمجھےموزوں سمجھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئروزیرحکومت و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی صدارت کیلئےمجھےموزوں سمجھا ہے۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اتر کر آزاد کشمیر میں پارٹی کو نا قابل شکست قوت بنائیں گے۔

و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کی تنظیمی صلاحیتوں کی بدولت پارٹی کو مستحکم بنیادوں پر اٹھان ملی ہے ۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر سمیت تمام مقامات پر  میرٹ پر مبنی تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیں۔

سینئروزیر و صدرپاکستان تحریک انصاف آذاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کےعام انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی نے وزیراعظم کے وژن پرمہر لگا کر تصدیق ثبت کر دی ہے،اب تنظیمی سطح پر بھی پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم کریں گے۔

The post عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ کشمیر کی صدارت کیلئےمجھےموزوں سمجھا ، تنویر الیاس خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email