سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ممبران نامزد کر دیئے گئے، ذرائع

سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ممبران نامزد کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بیورو کریٹس کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں کے لئے سینٹر سلیکشن بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا جہاں اجلاس 28 ستمبر سے 30 ستمبر تک چیئرمین ایف پی ایس سی کیپٹن ر زاہد سعیدکی سربراہی میں ہو گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ممبران نامزد کر دیئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی ایس بی اجلاس میں سندھ کی نمائندگی رضوان احمد،   جبکہ خیبر پختونخواہ کی نمائندگی محمد علی شہزادہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سی ایس بی اجلاس میں پنجاب کی نمائندگی ڈاکٹر اختر نذیر  وڑائچ  جبکہ بلوچستان کی نمائندگی سردار احمد کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ میں سیکرٹریٹ گروپ کی نمائندگی کے لئے سیکرٹری ہاؤسنگ عمران زیب کو شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سی ایس بی میں وفاقی وزیر شفقت محمود اور سینیٹر سیف اللّٰہ سرور پارلیمانی ممبرز کے طور پر شریک ہوں گے جبکہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز ایکس آفیشو ممبران بھی شرکت کریں گئے۔

The post سینٹرل سلیکشن بورڈ کے ممبران نامزد کر دیئے گئے، ذرائع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email