سندھ حکومت نے کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل پر کاؤنٹر قائم کردیا

سندھ حکومت نے کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل پر کاؤنٹر قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ثقافت سید سردار شاہ کراچی ایئرپورٹ پر قائم کاؤنٹر کا افتتاح کرینگے۔

واضح رہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولیات کے لیے کائونٹر کراچی ایرپورٹ پر کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار شاہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ثقافت کے ملازمین کراچی ایئرپورٹ پر سیاحوں کو گائیڈ کرینگے۔

وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آئے غیرملکی اور مقامی سیاحوں کو صوبے میں سیاحتی مقامات پر جانے کے لیے مکمل تعاون کرینگے۔

وزیر ثقافت و سیاحت سید سردار شاہ نے مزید کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر کاؤنٹر قائم  کرنا صوبے میں سیاحت کے فروغ میں یہ اہم قدم ہے۔

The post سندھ حکومت نے کراچی ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمینل پر کاؤنٹر قائم کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email