قائداعظم کی عظیم جدوجہد کی بدولت ہمیں آزاد ملک نصیب ہوا ہے، جنرل سیکرٹری

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ قائداعظم کی عظیم جدوجہد کی بدولت ہمیں آزاد ملک نصیب ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت قائد اعظم محمد جناح اور بیگم کلثوم نواز کی برسی کے موقع پر دعایئہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تقریب میں قائد عظم محمد علی جناح اور محترمہ کلثوم نواز کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کروائی گئی ہے۔

تقریب میں لیگی رہنما سعدیہ تیمور، فقیر حسین، ملک ریاض سمیت دیگر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی ہے۔

خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے قوم کو اتحاد، تنظیم اور ایمان کے سنہری اصول اپنانے کی تلقین کی، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اور ایمان آج بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ محترمہ کلثوم نواز نے جمہوریت کی سربلندی کے لئے لازوال جدوجہد کی جسے قوم سلام پیش کرتی ہے، کلثوم نواز نے ڈٹ کر آمریت کا مقابلہ کیا اور تاریخ میں اپنا نام رقم کروایا ہے۔

The post قائداعظم کی عظیم جدوجہد کی بدولت ہمیں آزاد ملک نصیب ہوا ہے، جنرل سیکرٹری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email