پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل سیریز  کااسٹیٹس تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کا اسٹیٹس تبدیل کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تینوں میچز اب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے بجائے دو طرفہ سیریز کے میچز شمار کیے جائیں گے،  یہ  فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے، جو کہ آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کی پلیئنگ کنڈیشنز کا ضروری حصہ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو اب 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز  کھیلنے کے لیے دوبارہ  2022 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے  لہٰذا دونوں بورڈز نے  اتفاق کیا ہے کہ اب اُس سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفیکشین کہلائیں گے۔

The post پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email