نیوزیلینڈ کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا

نیوزی لینڈ ٹیم کی کرکٹ ٹیم نے  18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی ہے ،نیوزیلینڈ کرکٹ ٹیم چارٹر فلائٹ بی جی 4031 کے زریعے اسلام آباد پہنچی ہے۔

وا ضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے سکواڈ کے اسلام آباد ایئرپورٹ کورونا ٹیسٹ لئے جایئگا۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ارکان کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا انٹر اسکواڈ میچ 15 ستمبر سے شروع ہے، اور پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جس کے میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ میچز کیلئے 25 فیصد شائقین کرکٹ کو بھی اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

The post نیوزیلینڈ کرکٹ ٹیم نے 18 سال بعد پاکستان میں قدم رکھ دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email