صوبے میں کورونا کے صرف 8 مریض رہ گئے ہیں، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے صرف 8 مریض رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ترین ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی کے مقابلے میں 15 فیصد کیسز میں کمی رپورٹ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا کے صرف 8 مریض رہ گئے ہیں، ویکسی نیشن کے خلاف لوگ پروپیگنڈا کررہے ہیں، 18 سے 20 ہزار ویکسینیشن ڈوز روزانہ کی بنیاد پر لگائی جارہی ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ زیادہ ویکسین کی وجہ سے کیسز کم ہورہے ہیں، وہ دن ضرور آئے گا جب کورونا ختم ہوجائے گا۔

لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اصلاحات کے بغیر شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پاکستان میں بہت فائدہ مند ہوگا، حیرت ہے کہ مشین کے استعمال کی مخالفت کیوں کی جارہی ہے، انتخابات پر ہمیشہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے مزید کہا ہے کہ بارکھان اور کوہلو سمیت دیگر علاقوں میں تیز بارشیں ہورہی ہے، بارش کی وجہ سے بڑے نقصانات نہیں ہوئے ہیں۔

The post صوبے میں کورونا کے صرف 8 مریض رہ گئے ہیں، لیاقت شاہوانی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email