ہمیں مل کر جناح کا پاکستان بنانا چاہیے ، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمیں مل کر جناح کا پاکستان بنانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ آج قائد اعظم کی برسی کے موقع پر آئیں ان کی رواداری ، ہم آہنگی اور انصاف کی تعلیمات کو یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 73 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 73ویں برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات وسیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876  کو پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔

محمد علی جناح نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم 1913 میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

آپ نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

قائد اعظم کی قیادت میں برِصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کے لیے جدوجہد کی لیکن قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

The post ہمیں مل کر جناح کا پاکستان بنانا چاہیے ، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email