الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جس طرح قائمہ کمیٹی میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈالا گیا، الیکشن کمیشن کے خلاف اس وقت باتیں کی گئیں جب فراڈ مشین پر بات ہو رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فراڈ مشین کا مقصد انتخابات چوری کرنا ہے، یہ الیکشن ووٹنگ مشین نہیں بلکہ الیکشن فراڈ مشین ہے، الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، وفاقی وزراء نے الیکشن کمیشن پر حملے کیے جو شرمناک ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ان کا منصوبہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن سے ذمہ داریاں چھین کر پی ایم ہاؤس کو دیں، یہ پاکستان ہے آپکے والد کی جاگیر نہیں جو چاہیں ہوگا، فراڈ آئین کے منافی اور آئین پر حملہ ہے، وزیراعظم ہاؤس اس وقت دھاندلی کا ہیڈ کوارٹر ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا ہے کہ کل کہہ رہے تھے پارلیمان سپریم ادارہ ہے، یہ بیان وہ دے رہے تھے جو پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے تھے، ہم نے جمہوریت کے عمل کو تقویت دی، الیکشن کمیشن نے جو سوالات کیے انکے جوابات دیں، ای وی ایم الیکٹرانک ووٹنگ فراڈ مشین ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی ڈی میں بیٹھ کر دھمکی اور غنڈہ گردی کی، الیکشن ایکٹ ن لیگ نے متفقہ طور پر منظور کروایا تھا، ن لیگ نے 119 مشاورتی اجلاس کیے،آج 3 اجلاس ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کو دھمکی کی گئی،الیکشن کمیشن کو اپوزیشن کا ہیڈکوارٹر کہا گیا، الیکشن کروانے کی آئینی ذمےداری الیکشن کمیشن کی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے والوں پر عبرت کا نشان بنانا چاہیے، سمجھتے ہیں شور مچا کر کرپشن اور عوام کا الیکشن چوری کرلیں گے، انکا منصوبہ الیکشن کمیشن سے ذمہ داریاں چھین کر پی ایم ہاؤس کو دیں۔

The post الیکٹرانک فراڈ مشین کے ذریعے الیکشن چوری کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، مریم اورنگزیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email