15 سے 18 سال کے شہریوں کو بھی ویکسین لگوانے کی منظوری

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 15 سے 18 سال کے شہریوں کو بھی ویکسین لگوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ عوام الناس میں ویکسین لگانے کی غرض سے موجودہ ایج گروپس میں 15 سے 18 سال کے شہریوں کو بھی شامل کر دیا گیا ہے اور ان شہریوں کو صرف فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ بچوں کا رجسٹریشن سرٹیفیکٹ  (فارم ب نمبر )لازماً  درکار ہو گا ، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ  موجودہ نظام کے تحت ہی حاصل کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ تمام مرکزی ویکسین سینٹر ز پہ فائزر ویکسین 15 سے 18 سال کے شہریوں کے لیے موجود ہو گی ، موبائل ویکسینیشن ٹیمیں بھی اسکولوں اور کالجوں میں جا کر 15 سے 18 سال کے طلباء کو ویکسین لگائیں گی۔

اس سے قبل این سی او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین کا مقررہ وقت ہوجانے پر میسج کا انتظار کیئے بغیر دوسری  ڈوز لگوالیں ، وہ تمام افراد جن کی ویکسین کی دوسری  ڈوز کا مقررہ وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کیئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری  ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ اتوار کا دن خصوصی طور پہ دوسری  ڈوز کے لئے مقرر ہے۔

 

The post 15 سے 18 سال کے شہریوں کو بھی ویکسین لگوانے کی منظوری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email