بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے اڈہ پٹھان ہوٹل میں جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلاتر کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابقہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا پر جوش استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم این مہر ارشاد سیال پارٹی ورکروں کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویلکم کریں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اڈہ پٹھان ہوٹل جیالوں سے 10 منٹ کا خطاب بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی آمد پر پنجاب پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی ایس پی کوٹ ادو اعجاز بخاری کی نگرانی میں سیکیورٹی کے دستے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔

The post بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کیلئے جیالوں کی آمد کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email