الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے  تمام سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کیلئے سیاسی جماعتوں  کے سربراہان کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا ہے کہ بروقت پارٹی الیکشن نہ کرانا قانون اور جماعتی دستور کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا ہے کہ وقت گزرنے پر الیکشن کمیشن سے مہلت لینے کی درخواستیں کی جاتی ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنے مقررہ وقت کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کو یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں  مزید لکھا ہے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن ایکٹ کی سیکشن 208  کے تحت اپنے پارٹی آئین کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کی پابند ہیں، سیاسی جماعتیں پانچ سال کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

The post الیکشن کمیشن کا سیاسی جماعتوں کو بروقت انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email