پہلا موٹر وے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بنایا ہے، تیمور سلیم جھگڑا

 

وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ پہلا موٹر وے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت موٹرویز کی تعمیر کیلئے کوشاں ہے، صحت اور صنعتی شعبے میں بھی سرمایہ کاری لائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہم نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کیا تھا اور اب ہم  معیشت کو بہتر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ ہم نے ڈیرہ اسماعیل خان سے چترال تک صنعتی زونز بنائیں گے، سروسز کے شعبے میں سرمایہ کاری سمیت ہیلتھ کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیر موٹروے اور ڈی آئی خان پشاور موٹروے کی وجہ سے سیاحت کا شعبہ آگے بڑھے گا۔

The post پہلا موٹر وے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے بنایا ہے، تیمور سلیم جھگڑا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email