کابل آپریشن سے متعلق ترجمان پی آئی اے کی وضاحت

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کے ترجمان کی جانب سے  کابل آپریشن سے متعلق وضاحت سامنے آگئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی ائی اے کابل کی عمومی پروازیں شروع کرنے کا خواہش مند ہے مگر ابھی اس میں کچھ وقت ہے ، کابل میں موجود چند اداروں نے پی آئی اے سے رابطہ کیا ہے کے چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں۔

 ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ائی اے نے چارٹر پروازیں آپریٹ کرنے کیلئے اجازت نامے طلب بھی کر لیے ہیں تاہم پروازوں کی حتمی روانگی کیلئے کچھ انتظامات کی ضرورت ہیں جو ابھی تک مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

 ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ پروازوں کی روانگی سے قبل اس بارے میں مکمل معلومات مہیا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چارٹر پروازوں کے حصول کیلئے پی آئی اے کے کابل یا اسلام آباد آفس سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

The post کابل آپریشن سے متعلق ترجمان پی آئی اے کی وضاحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email