ہمارے کارکنوں کےخلاف پولیس کواستعمال کیاجارہاہے ، خواجہ سعدرفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کےخلاف پولیس کواستعمال کیاجارہاہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس نے الیکشن کروانےہیں اسی نے اعتراضات کیے ہیں ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پربل منظورکروانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ مشین سےوہی کام لیاجائیگاجوآرٹی ایس سسٹم بیٹھاکرلیاگیا ، قومی اسمبلی میں انکی  اکثریت جعلی ہے ، آپ الیکشن چوری کرکےعوام کےساتھ فراڈکرناچاہتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بڑے جمہوری ملکوں میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم استعمال نہیں ہوتا ، الیکشن چوری کرنےکیلئےای وی ایم استعمال کی جائےگی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہر وزیراعظم پر چور ڈاکو یا غدار کا نعرہ لگا، جب حکومت جاتی ہے اس کے ساتھ ساری گرد بھی رخصت ہو جاتی ہے، اپوزیشن کے پاس محدود آپشنز نہیں، پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کون ساپتا کب شو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ن لیگ کی ساری قیادت پیشیاں بھگت رہی ہے، پوری قوم دیکھ رہی شہباز شریف دوبارہ جیل میں ہیں، ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹ آیا، سلمان رفیق نے ہیلتھ سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش میں 16 ماہ جیل کاٹی۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ملازمین پی ٹی آئی کی طرح کہیں قبضہ نہیں کرنے جا رہے تھے، ملازمین پر شدید شیلنگ کی گئی، ایسا لگا جیسے بادل نیچے آگئے ہیں، حکومت کے منہ کو خون لگ گیا ہے، جس طرح اپوزیشن کا ٹارچر کیا جا رہا ہے، انہیں لگتا ہے سرکاری ملازمین کیساتھ بھی ایسا کریں گے۔

The post ہمارے کارکنوں کےخلاف پولیس کواستعمال کیاجارہاہے ، خواجہ سعدرفیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email