یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل میں 97 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے جس سے کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھادی گئی ہے، کسٹرڈ,کھیر سمیت مختلف سویٹ ڈش کے چھوٹے ڈبے 10 روپے تک مہنگے ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فیس کریم کی 50 گرام قیمت میں 40 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، ٹشو ڈبہ 15 روپے اور ٹشو رول 5 روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے اس کے علاوہ صابن,ٹی مکس,لیکوٹ فلو کلینر کی قیمتیں بھی بڑھادی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں میں کالی مرچ کے ڈبے کی قیمت 10 روپے تک بڑھا دی گئی ہے اور چلی,گارلک,بی بی کیو,بیزا ساس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email