عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے اور میں اپنے مشن کی تکمیل کے لئے آخری حد تک جاؤں گا –

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر ایک بار پھر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں جبکہ ان عناصر کی پہلے کوئی سازش کامیاب ہوئی اور نہ اب ہو گی –

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر عوام کے مسائل کا حل نہیں چاہتے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کو جواب عوامی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے –

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کی خدمت کے ایجنڈے میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا سفر مزید تیز کریں گے –

The post عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email