عمران خان نےمثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے ، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نےمثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ ای وی ایم اندھی دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے ، الیکشن کمیشن کو جلانے کے الفاظ بھی عمران خان کے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزراء کا الیکشن کمیشن پر غصہ عمران خان کی سوچ کی عکاسی ہے ، عمران خان مست گائے بن کر اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود ہر جمہوریت پسند  ای وی ایم کو مسترد کرےگا ، پی ایم ڈی اے کا مقصد کرپشن اور دھاندلی کو چھپانا ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے ، عمران خان نے ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ، عمران خان دو رخی بلا ہیں۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک رخ کرپشن کا رونا  ہے اور دوسرا رخ لوٹ مار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشین بٹھائے گئے ہیں ،عمران خان کو پتہ ہے دوسری بار اقتدار میں نہیں آسکتے ہیں۔

شازیہ مری نے یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان نے نہ ہی تو عوام کو جواب دیا ہے اور  نہ پارلیمنٹ کو جواب دیا ہے۔

The post عمران خان نےمثبت اور تعمیری سیاست کا سبق پڑھا ہی نہیں ہے ، شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email