آنے والے میئر کے پاس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسہ ہوگا، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ آنے والے میئر کے پاس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2008 سے میونسپل ٹیکس اکھٹا کیا جا رہا ہے، وسیم اختر نے بھی اکٹھا کیا، فرق یہ ہے میں ٹارگٹ پورا کروں گا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کیا وجہ ہے کےالیکٹرک کے ایم سی کیلئے ٹیکس اکھٹا نہیں کیا جاسکتا، یہ ٹیکس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں جائے گا، میں تو عبوری ایڈمنسٹریٹر ہوں، چلا جاؤں گا۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ آنے والے میئر کے پاس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسہ ہوگا، وہ میئر وسیم اختر کی طرح اختیارات اور مالی وسائل کا رونا نہیں روئے گا، وفاقی ادارے بھی کے ایم سی کی مدد کریں تاکہ ہم کام کر سکیں۔

The post آنے والے میئر کے پاس کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں پیسہ ہوگا، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email