وزیر اعٰلی بلوچستان جام کمال خان وڈھ پہنچ گئے

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان وڈھ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان وڈھ پہنچ گئے جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سابق وزیراعٰلی بلوچستان بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے انتقال پر سردار اختر جان مینگل سے تعزیت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعٰلی بلوچستان کے خضدار پہنچنے پر کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اڈھو،ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ ،ایس اپس پی خضدار ارباب امجد خان کاسی ،اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل احمد بلوچ ودیگر نے استقبال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان نے مرحوم سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بلوچستان کے لئے خدمات کو سراہا

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل کی خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا ۔

 وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم سردار عطاء اللہ مینگل نے اپنی زندگی میں قوم و ملک کے لئے بہت سے قربانیاں دی ہیں۔

واضح رہے وزیر اعٰلی کے ہمراہ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل ،صوبائی وزیر سی این ڈبلیو میر عارف جان محمد حسنی، کمشنر قلات ڈویژن بشیر احمد خان بازئی اوردیگر افراد بھی ہمراہ تھے۔

The post وزیر اعٰلی بلوچستان جام کمال خان وڈھ پہنچ گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email