گرین لائن پروجیکٹ کیلئے حکومت سندھ نے اپنے حصے کا کام وقت پر مکمل کیا، صوبائی وزیر

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ گرین لائن پروجیکٹ کیلئے حکومت سندھ نے اپنے حصے کا کام وقت پر مکمل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی لوگ ہیں جو جولائی، اگست اور ستمبر میں گرین لائن چلانے والے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو دن سے لگاتار اعلان اور مزید صفائیاں پیش کررہے ہیں، کراچی کے لئے بڑے کام کرنے کے دعوےدار ڈیرھ سال سے مکمل گرین لائن شروع نہیں کرپا رہے، گرین لائن پروجیکٹ کیلئے حکومت سندھ نے اپنے حصے کا کام وقت پر مکمل کیا ہے۔

اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے اورینج لائن منصوبہ مکمل اور ہینڈ اوور کیلئے تیار ہے، انکی نااہلی کے باعث اورینج لائن بھی تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے مزید کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے گرین لائن کو متاثر کیا یہ کے سی آر کا بھی بگاڑ دیں گے، بڑے بڑے کام کی گردان کرنے والے کچھ تو مکمل کرلیں۔

The post گرین لائن پروجیکٹ کیلئے حکومت سندھ نے اپنے حصے کا کام وقت پر مکمل کیا، صوبائی وزیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email