بھیرہ کے نواحی علاقے چک مبارک میں ظلم و بربریت کی انتہاء

سرگودھا میں بھیرہ کے نواحی علاقے چک مبارک میں ظلم و بربریت کی انتہاء ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں بھیرہ کے نواحی علاقے چک مبارک میں ظلم و بربریت کی انتہاء ہوگی ،سابقہ رنجش پر بااثر ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی ہی عدالت لگا کہ علاقہ کے رہائشی ارشد پر ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ارشد کو بدترین تشدد کے بعد گلیوں میں گھسیٹتے رہے  جبکہ اہل علاقہ بااثر افراد سے غریب محنت کش کی جان چھڑوانے کے لئے منت سماجت کرتے رہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ارشد کو تشدد کا شکار بنانے والے تمام افراد کا تعلق چک مبارک کی پنجوتھہ برادری سے ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تھانہ بھیرہ پولیس نے تشدد کا شکار ارشد کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا جبکہ تشدد اور انسانیت سوز واقعہ کے پیچھے سابقہ رنجش بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے تشدد کی فوٹیج پولیس  نے حاصل کر لی جبکہ ویڈیو میں ارشد نامی نوجوان پر یحیحی پنجوتھہ اور اسکے ساتھیوں کے ظلم بربریت کو دیکھا جا سکتا ہے ۔

The post بھیرہ کے نواحی علاقے چک مبارک میں ظلم و بربریت کی انتہاء appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email