وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبےکا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا اففتاح کریں گے، گرین لائن منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ رہا ہے۔

گورنر سندھ  کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کو درپیش خطرات سے ہم سب کو ملکر لڑنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغان اپنے ملک کے فیصلے خود کریں۔

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سی پیک بننا پاکستان کے لیے انتہائی ضروری ہے، پاکستان ایک پرامن اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ قوم نے ہمیشہ یکجا ہو کر مسائل اور چیلنجز کا سامنا کیا ہے، قائدکے اصولوں کے تحت پاکستان کو خوشحال بنائیں گے۔

The post وزیراعظم خود کراچی آکر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email