ممبر پاکستان انجینیرنگ کونسل میرے لیے اعزاز کی بات ہے، انجینئر محمد ناصر خلیلی

انجینئر محمد ناصر خلیلی نے کہا ہے کہ ممبر پاکستان انجینیرنگ کونسل میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹرز اور ڈویژنل آفس ریلوے کے سینیٹر افسران کی ڈی ایس ریلوے لاہور سے ملاقات جہاں ڈی ایس ریلوے لاہور انجینئر محمد ناصر خلیلی کو افسران نے ممبر پی ای سی نامزد ہونے پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور مبارک بھی دی جبکہ افسران نے ملاقات کے دوران نیک خواہشات اور تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

انجینئر محمد ناصر خلیلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ممبر پاکستان انجینیرنگ کونسل میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انجینئر محمد ناصر خلیلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریلوے کے شعبہ انجینیرنگ میں بہتری کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

واضح رہے ملاقات میں شاہد عباس ملک، معلم آفریدی، قاسم ظہور، راجہ افتخار، رانا سخاوت علی، فرحت عباس گوندل بھی شامل رہے۔

The post ممبر پاکستان انجینیرنگ کونسل میرے لیے اعزاز کی بات ہے، انجینئر محمد ناصر خلیلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email