سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کی تصاویر جاری، مداحوں نے دیکھتے ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا

چند روز قبل ڈل کا دورہ پڑنے کے باعث اچانک انتقال کرنے والے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کی تصاویر سامنے آگئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا نے اپنا آخری گانا اپنی سب سے قریبی دوست شہناز گل کے ساتھ  کیا تھا جس کی کچھ تصاویر  سوشل میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی ہیں۔

بھارتی اداکارہ شہناز گل کے ہمراہ سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کا ٹائٹل ’ہیبٹ‘ ہے جو کہ فی الحال ریلیز نہیں ہوا ہے۔

لیکن سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی اس گانے کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ”ہیبٹ۔۔ جب ریلیز ہو گا تو بلاک بسٹر ہو گا۔“

خیال رہے کہ سدھارتھ اور شہناز کے مداحوں کی طرف سے ’ہیبٹ‘ کے میکرز سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ اس گیت کو جلد از جلد ریلیز کریں تاکہ وہ ایک بار پھر سدھارتھ اور شہناز کو اکٹھے دیکھ سکیں۔

The post سدھارتھ شکلا کے آخری گانے کی تصاویر جاری، مداحوں نے دیکھتے ہی بلاک بسٹر قرار دے دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email