پاکستان جیسی عظیم نعمت پر ہم قائد اعظم کے احسان مند ہیں، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسی عظیم نعمت پر ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے احسان مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ قائد اعظم نے پاکستان کی صورت میں ریاست بنا کر برصغیر کے مسلمانوں کو الگ شناخت دی ہے، پاکستان جیسی عظیم نعمت پر ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے احسان مند ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ انشااللہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق ایک فلاحی ریاست ضرور بنے گا۔

The post پاکستان جیسی عظیم نعمت پر ہم قائد اعظم کے احسان مند ہیں، وزیر داخلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email