نیوزی لینڈ ٹیم خصوصی پرواز سے اٹھارہ سال بعد پاکستان پہنچ رہی ہے

نیوزی لینڈ ٹیم خصوصی پرواز سے اٹھارہ سال بعد پاکستان پہنچ رہی ہے

نیوزی لینڈ ٹیم خصوصی پرواز سے دن دو بجے اٹھارہ سال بعد پاکستان پہنچ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم خصوصی پرواز سے دن 2 بجے اٹھارہ سال بعد پاکستان پہنچ رہی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم 18ہ سال بعد ہفتے کو تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلنے چارٹرفلائٹ سے پاکستان پہنچ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 18 سال بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریزکی تیاریاں عروج پر ہیں اور سیریزکی تیاریاں مکمل کرلی گیں ہیں جبکہ مہمان کیویزٹیم کوسربراہ مملکت سطح کی سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم  اسلام آباد  پہنچ چکی ہے جبکہ کووڈ ٹیسٹ اورایک روزہ آئسولیشن کے بعد جمعہ سے کھلاڑی باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کرنا تھا لیکن بارش کے باعث ٹائم گزشتہ روز پریکٹس نا کر سکی پاکستان ٹیم آج شام برقی روشنیوں میں پریکٹس میچ کھیلے گی ۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا منتخب اسکواڈ  بدھ کو اسلام آباد میں یکجا ہوگئی جبکہ دوسرے کووڈ ٹیسٹ اور ایک روزہ آئسو لیشن کے بعد کھلاڑی عبوری کوچز ثقلین مشتاق اورعبدالرزاق کی زیرنگرانی ٹریننگ کا آغازکریں گے۔

واضح رہے پاک،کیویزون ڈے سیریزکے میچز17،19 اور21ستمبرکو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ 25،26،29 ستمبر،یکم اور3 اکتوبرمیں ٹی ٹوئنٹی میچزقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں شیڈول ہیں۔

The post نیوزی لینڈ ٹیم خصوصی پرواز سے اٹھارہ سال بعد پاکستان پہنچ رہی ہے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email