ہم چاہتے ہیں دنیا افغانستان کی مدد کرے ، حافظ طاہر اشرفی

وزير اعظم کےنمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دنیا افغانستان کی مدد کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزير اعظم کےنمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے  قائد اعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان ٹرسٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو اس راستے پر ڈالا جائے جو قائداعظم نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی زندگی میں واضح کر دیا کہ ہمارا آئین چودہ سو سال پہلے آ چکا ہے ، پاکستان کی اساس کلمہ طیبہ ہے ، کیا ملک انصاف نہ ملنے کےلیے بنایاگیا ، جمہوریت کےلیے الیکشن کرواتے تو کیا اس میں غریب حصہ لے سکتاہے ، کہ اس ملک میں قانون ہے لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔

وزير اعظم کےنمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ریڑھی اور سائیکل والے کا بھی پاکستان ہے ، اسلامی نظام کی بنیاد پر پاکستان بنایاگیا لیکن بدقسمتی ہے ملک میں پچیس نظام تعلیم ہیں ، ملک کے تعلیمی نصاب میں قائد اعظم یا علامہ اقبال کا نہیں بلکہ انگریزوں اور ان کے موسیقار کے نام شامل ہیں۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کو قائد اعظم کے افکار پر چلانے کےلیے یکساں نظام تعلیم دینا ہوگا ،  اسلام نے پاکستان میں عورتوں کو اتنا تحفظ دیا جو کسی اور مذہب نے نہیں دیاگیا ، جو عورتوں کا استحصال کرے گا اس کا ہاتھ روکیں گے ، بچیوں کا وراثت میں حق نہیں دیاجاتا اگر قائداعظم کا پاکستان بن جائے تو کوئی لڑکیوں کااستحصال نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ سوال ہے کوئی ایک الیکشن بتائیں جس میں غریب کو حق ملا ہو اور وہ ایوان تک پہنچاہو ، قائد اعظم کا پاکستان وڈیروں یا جاگیر داروں کےلیے نہیں بنایا ، بھارت نے افغانستان میں دہشت گردی کے کیمپس کھولے ہوئے تھے ، بھارت افغانستان سے نکل کر صف ماتم کررہاہے ، کبھی الزام لگاتے ہیں پنج شیر میں پاک فوج نے فتح کیا لیکن دنیا اندھی نہیں ہے سب دیکھ رہی ہے۔

وزير اعظم کےنمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن ان غلطیوں پر کھڑے ہوجانا ابلیس اور معافی بندوں کا عمل ہے ، پانچویں کلاس تک یکساں نظام تعلیم میں اسلام ،پاکستان کی اساس و نظریہ ملے گا ،  نظام عدل میں تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے ، ہم چاہتے ہیں ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے ، افغانستان کی سرزمین پاکستان کےلیے استعمال نہ ہوتو اس پر عمل بھی ہو۔

The post ہم چاہتے ہیں دنیا افغانستان کی مدد کرے ، حافظ طاہر اشرفی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email