پیپلزپارٹی کے چیئرمین آج جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج بلاول ہاؤس میں مختلف سیاسی وفود سے ملاقاتیں کرینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج لیہ میں مخالفین کی وکٹیں گرانے کو تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج لیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔

واضح رہے کہ کل پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار محمد رانجھے خان گوپانگ سے ملاقات کی تھی ان کی قریبی عزیزہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی تھی۔

یاد رہے کہ کل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مخدوم احمد محمود، سید یوسف رضا گیلانی، نواب زادہ افتخار احمد خان بابر، حیدرزمان قریشی، نورزمان گوپانگ، سردار محبوب خان گوپانگ، لعل بخش خان گوپانگ اور غلام عباس گوپانگ موجود تھے۔

The post پیپلزپارٹی کے چیئرمین آج جنوبی پنجاب کا دورہ کرینگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email