کینٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ضلعی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

کینٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ضلعی پولیس نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انتخابات کے دوران ٹوٹل 640 پولیس اہلکار سکییورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔

ترجمان پولیس کے مطابق 1 ایس پی، 1 ڈی ایس پی، 5 انسپکٹر، 3 ایس ایچ اوز سیکیورٹی کی نگرانی کریں گے، پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے لیے 62 لیڈی پولیس کانسٹیبلز بھی تعینات کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کینٹ بورڈ کے 10 وارڈز کے لیے کل 59 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پولیس اور حساس اداروں کی طرف سے ایک بھی پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار نہیں دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینٹ بورڈ انتخابات کیلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں ہے ، انتخابات کی سیکیورٹی کیلئے رینجرز ، ایف سی اور پولیس تعینات ہو گی۔

The post کینٹ بورڈ کے انتخابات کے لیے ضلعی پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email